ریلائنس جیو سےہندستانی ٹیلی مواصلات کے سیکٹر میں تہلکہ مچانے والے
ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کو دنیا میں بھی شہرت ملی ہے اور
فوربس کی گلوبل گیم چینجر 2017 فہرست میں سرفہرست مقام حاصل ہوا ہے۔فوربس کی
اس تازہ فہرست میں پہلا مقام پانے والے مکیش نے جیو کے مفت آفر کے ذریعہ عام لوگوں تک جی۔4 نٹ ورک کی پہنچ کو آسان بنایا جس سے ٹیلی مواصلات کے سیکٹر سے منسلک دیگر
کمپنیوں کے مابین فون کرنے کی شرحوں کے سلسلے میں نئی جنگ چھڑ گئی۔